
اس مجلس سے علامہ شیخ فدا حسین مطہری نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے مرحومہ کی نجف اشرف میں زندگی، غربت کے حالات، اور صبر و استقامت سے بھرپور جدوجہد کو مؤثر انداز میں بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے نہایت دشوار حالات میں اپنے بچوں کی بہترین تربیت کی، اور آیت اللہ نجفیؒ کی دینی، علمی، تعلیمی، اور سماجی خدمات کے پس منظر میں اسی عظیم خاتون کا جذبۂ ایثار و قربانی شامل تھا۔
شیخ فدا حسین مطہری نے اپنے خطاب میں نجف اشرف میں طلب علم کی فضیلت، طلاب کی ذمہ داریاں، اور دینی مراکز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
آخر میں انہوں نے استاد العلماء شیخ محمد ہادی فاتحی قدس سرہ، شیخ الجامعہ کے دستِ راست اور مؤسسہ الکوثر کے مخلص خادم مرحوم الحاج کاظم عبدالحسین، اور مرحومہ مغفورہ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا فرمائی







