31 اگست 2018 عید اللہ الاکبر، عید الغدیر الاغر کی مناسبت سے مؤسسہ الکوثر نجف الاشرف میں عظیم الشان محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔ مؤسسہ الکوثر کے طلاب واساتذہ کے علاوہ کربلائے معلی سے حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتطام معہد وارث الانبیاء کے مدیر جناب الشیخ احمد العاملی نے پروگرام میں شرکت کی، مؤسسہ کے طلاب کرام نے اپنی تقاریر میں عید غدیر کے مختلف پہلؤں پر گفتگو کرتے ہوئے محفل کو خوشبوئے ولایت سے معطر رکھا، آخر میں جناب الشیخ احمد العاملی نے طلاب کرام سے خطاب کرتے ہوئے غدیر کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالی۔






















