وطن عزیز پاکستان کے مایہ ناز تعلیمی ادارے جامعۃ الکوثر کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس جامعہ میں اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم سے بھی طلاب کو روشناس کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کی بدولت آج بہت سے طلاب علوم آل محمدؑ سے مستفیض ہو رہے ہیں۔ یہ شیعیان عالم کا ایک مرکزی ادارہ ہے جو کو پاکستان کے دار الخلافہ اسلام آباد میں واقع ہے۔ جامعۃ الکوثر کے طلبہ اس وقت پاکستان بھر میں اپنی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جامعۃ الکوثر پاکستان میں کفایتن مکمل کرنے کے بعد طلاب جامعہ الکوثر یا تو پاکستان میں ہی رہ کر مختلف اسلامی مضامین میں پی ایچ ڈی کرتے ہیں یا اعلیٰ تعلیم کےلئے باب مدینۃ العلم نجف اشرف پر حاضری دیتے ہیں۔
اسی مقصد کے پیش نظر 2010ء میں مؤسسۃ الکوثر نجف اشرف کی بنیاد رکھی گئی اور اب تک 9 بیچ جامعہ الکوثر سے فارغ التحصیل ہو کر حوزہ علمیہ نجف اشرف آچکے ہیں کہ جبکہ طلاب کی مجموعی تعداد 74 ہے اور نجف اشرف میں پاکستان کے اس ادارے کی امتیازی خصوصیات میں سے یہ ایک نمایاں خصوصیت ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں علماء کرام بحث خارج میں شریک ہو رہے ہیں۔
مؤسسۃ الکوثر نجف اشرف کے ماتحت دو ادارے چل رہے ہیں۔ مدرسہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا و مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جن میں مجموعی طلاب کی تعداد 107 ہے۔


















