مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا

استاد بزرگوار محسن ملت شیخ محسن علی نجفی دام عزہ کی یہ خواہش تھی کہ پاکستان میں ممبر و محراب کے لئے واعظین و مبلغین کی تیاری کے لئے حوزہ علمیہ میں ایک ادارہ کی بنیاد رکھی جائے اوریہ فقط ان کی خواہش ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت بھی ہے کہ کوئی ایسا ادارہ ہو جو ممبر حسینی و محراب مسجد کےلئے مبلغ و واعظ اور خطباء تیار کرے تاکہ ملت تشیع کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آ سکے۔

یوں تو حوزہ علمیہ نجف اشرف میں مختلف معاہد و مؤسسات خطابت کے لئے خدمت انجام دہے رہے ہیں لیکن جب ان کا تعلیمی دورہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ ادارے عراق کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبر حسینی و محراب مسجد کےلئے واعظین و خطباء تیار کرتے ہیں کہ جو برصغیر کے ماحول کےلئے بالکل ناکافی ہے۔

لہذا یہ بات نظریاتی طور پر طے ہو گئی کہ پاکستان کے ماحول کے مطابق ہمیں خطابت و وعظ کے لئے الگ طور پر ادارے اور نصاب کی ضرورت ہے اور یوں محسن ملت کی رہنمائی میں جمادی اول 1437ھ میں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام للہ علیہا للواعظین کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، یہ ادارہ بعد از ظہر کھلتا ہے اور سال میں ایک دفعہ میرٹ کی بنیاد پر ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے حوزہ علمیہ میں موجود پاک و ہند کے طلاب کرام کا انتخاب کر کے انکی صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے جسمیں عقائد، سیرت، تاریخ، مسائل خلافیہ، مقتل کے ساتھ ساتھ فن خطابت کی تعلیم دی جاتی ہے الحمد اللہ اس ادرے نے پہلا چار سالہ کورس 1437-1440 کی کامیاب تکمیل کے بعد کامیابی کا یہ سفر جاری رکھتے ہوئے نئے چار سالہ تعلیمی سال کا اغاز کیا ہے۔

اس وقت 33 طلباء اس ادارے میں زیر تعلیم ہیں اور 22 طلاب فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ جبکہ ادراہ ہذا کے 7 فارغ التحصیل طلباء کرام پاکستان میں مستقل طور پر اپنی خدمات بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

اور ان شاءاللہ آپ مومینن کی دعاؤں اور رہنمائی اور توفیق الٰہی اور مولا امیر المؤمنین علیہ السلام کی برکت سے یہ ادارہ مزید علمی و عملی ترقی کرے گا اور ملت تشیع کےلئے پاکستان میں خدمات انجام دے گا۔

جملہ حقوق محفوظ ہیں © مؤسسۃ الکوثر لتخصصات العلوم الدینیۃ شارع ابو صخیر مدینۃ العلم نجف اشرف عراق